بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکارجاں بحق

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکارجاں بحق اورڈرائیور زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں اے ایس آئی رحمت اللّٰہ اور کانسٹیبل علی اصغر شامل ہیں۔

جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ زخمی اہلکار کو سنڈیمن اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

مزید پڑھیے  بنگلہ دیش میں دو ریلوں کے آپس میں ٹکرانے سے 17 افراد جاں بحق
Back to top button