بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پرفیصلہ سنایا اور تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

فیصل واوڈا نے اپنی تاحیات نااہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پرتاجیات نااہل قراردیا۔

Back to top button