بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیصل واوڈا کی سینیٹ میں خالی نشست پر الیکشن کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا کی سینیٹ میں خالی نشست پر الیکشن کا اعلان کر دیا۔

فیصل واوڈا کی سینیٹ میں خالی نشست پر الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت 9مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 17 سے 19 فروری تک جمع کراسکتے ہیں ، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 24 فروری تک کی جائے گی، جبکہ پولنگ 9 مارچ کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

مزید پڑھیے  ترک سرمایہ کاروں کا پاکستان میں خیرمقدم کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف
Back to top button