بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بشری ٰ بی بی کی تضحیک، مریم نواز کی گرفتار کیلئے درخواست دائر

خاتون اول بشریٰ بی بی کی مبینہ تضحیک  کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی گرفتاری کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں درخواست دائر کردی گئی۔

پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے عالیہ حمزہ نے ایف آئی اے میں درخواست دی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ خاتون اوّل کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، صابر ہاشمی کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا۔

درخواست گزار عالیہ حمزہ نے کہا کہ صابر ہاشمی نے خاتون اول کی کردار کشی کی ہے، بے نظیر  بھٹو کی کردارکشی سے  لے کرآج تک ن لیگ کی نسل درنسل لوگوں کی کردارکشی میں ملوث رہی ہے۔

مزید پڑھیے  پنجاب میں سموگ کا ذمہ دار بھارت، محسن نقوی کا ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس سے خطاب
Back to top button