بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آئوٹ پر غصہ، جیسن روئے کو جرمانہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں اپنے آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار کرنے والے جیسن روئے پر ضابہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق جیسن روئے کو امپائر کے فیصلے پر ردِعمل ظاہر کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ جیسن روئے نے ایک روز قبل لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔

Back to top button