بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جویریہ ظفر پر حملےکےکیس میں ان کے خاوند کی درخواست ضمانت منظور

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری اوورسیزپاکستانیز جویریہ ظفر پر حملےکےکیس میں ان کے خاوند حیدر علی کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نےملزم حیدر علی کی درخواست ضمانت منظور کی۔ عدالتی حکم پر ملزم حیدرعلی نے ڈیڑھ لاکھ روپے زر ضمانت  مچلکہ جمع کروایا۔

وکیل ملزم کا مؤقف ہے کہ مدعیہ جویریہ ظفر نے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا ہے۔

خیال رہےکہ 2 فروری کو جویریہ ظفر نے اسلام آباد کے ویمن تھانے میں مقدمے کی درخواست دی تھی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا  تھا کہ ان کا حیدر علی سے 6 ماہ قبل نکاح ہوا تھا، شوہر سے معمولی جھگڑا ہوا جس پر کورٹ سے خلع لینےکا کہا تو شوہر نے انہیں اور گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

جویریہ ظفر کے مطابق شوہر نے ان کے سر پر پستول تان کر فائرنگ کی جس سے وہ بچ گئیں اور گولی دیوار پر جالگی، انہوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ بعدازاں خاتون ایم این اے کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا تھا۔

مزید پڑھیے  لوگوں کوبھکاری بنایا جارہا ہے، حکومتی رکن اسمبلی اپنی حکومت پر برس پڑے
Back to top button