بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان آسڑیلیا کرکٹ سیریزکا آغاز راولپنڈی سے ہونے کا امکان

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز کے درمیان شیڈول سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز راولپنڈی سیشروع کی جاسکتی ہے، آسٹریلوی بورڈ نے سیریز راولپنڈی سے شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیے  فاطمہ ثنا ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر
Back to top button