بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایم کیو ایم کے دھرنا پر سندھ پولیس کا لاٹھی چارج ، شیلنگ

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ شارع فیصل سے مارچ کرتے مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی اور دھرنا دیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج اور بھگدڑ میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

Back to top button