بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

دریائے نیلم سے ملنے والا زخمی چیتا علاج کیلئے اسلام آباد منتقل

آزاد کشمیر میں دریائے نیلم کے کنارے سے ملنے والے زخمی چیتے کو علاج کیلیے اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ یہ چیتا ممکنہ طور پر کسی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا۔

 آزاد کشمیر میں علاج کی سہولت نہ ہونے پر زخمی چیتے کو اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف نعیم افتخار ڈار کے مطابق یہ تیندوا ممکنہ طور پر کسی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا ہے۔

نعیم افتخار ڈار کا مزید کہنا ہے کہ زخمی تیندوے کا نچلا دھڑ کام نہیں کررہا ہے۔

Back to top button