بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی کانگریس کے 13 ارکان کا افغانستان کی انسانی امداد کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط

امریکی کانگریس کے 13 ارکان نے افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ افغان عوام کی مدد نہ کی تو افغانستان ایک بار پھر ہمارے دشمنوں کا محفوظ ٹھکانہ نہ بن جائے۔

دوسری جانب افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقھار بلخی نے امریکی صدر بائیڈن کے اس بیان کو مسترد کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان متحد ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اختلاف رائے غیر ملکی حملہ آوروں نے اپنی بقاء کیلئے پیدا کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ افغانستان سے افواج اس لئے واپس بلالیں کیونکہ افغانستان کو ایک حکومت کے تحت متحد کرنا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیے  چین کے صدر اہم دورہ ماسکو پر پہنچ گئے
Back to top button