بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں حسن اسکوائر کے اطراف تجاوزات کیخلاف کاروائی کا حکم

کارروائی کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے،عدالت کی پولیس کو ہدایت

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں حسن اسکوائر کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے تجاوزات کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ سیل اور ایس بی سی اے کو فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں حسن اسکوائر کے اطراف میں مرکزی شاہراہوں، فٹ پاتھ اورسروس روڈ پر تجاوزات کے خلاف کیس کی جسٹس حسن اظہر رضوی نے سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے درخواست میںمئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ حسن  سکوائر میں فلیٹس میں گیراج، ورکشاپس اور فٹ پاتھوں پر مچھلیوں کی دوکانیں کھول دی گئی ہیں۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر قبضہ ختم کروانے اور کاروائی کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

Back to top button