بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

رنجن مدوگالے پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ذمہ داریاں نبھائیں گے

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امپائرز اور ریفریز کے پینل کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے بھی پی ایس ایل کے ریفریز پینل میں شامل ہیں۔

کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ سری لنکا کے روشن ماہنامہ، پاکستان کے محمد جاوید، علی نقوی اور افتخار احمد بھی میچ ریفریز کے پینل میں شامل ہیں۔ 

امپائرز پینل میں مائیکل گف اور رچرڈ النگ ورتھ شامل ہیں جبکہ پاکستان کے علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بھی امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔ 

اسی طرح عمران جاوید، امتیاز اقبال، ناصر حسین، شوزب رضا اور ولید یعقوب بھی امپائرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

فوٹو بشکریہ پی سی بی

خیال رہے کہ سنسنی خیز مقابلوں سے بھرپور پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے شروع ہورہا ہے۔

Back to top button