بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے اثر سے آزاد نہیں ہے،معید یوسف

وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اعتراف کیا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے اثر سے آزاد نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ قرض لیتے رہیں گے تو خارجہ پالیسی نہیں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اخراجات کو پورے کرنے کے لیے باہر سے قرضے لینے پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے مزید کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے اثر سے آزاد نہیں ہے اور شاید ہی کوئی ملک ہو، جس کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر آزاد ہو۔

Back to top button