بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اومی کرون کا پھیلائو، اسد عمر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سربراہ نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں۔

سربراہ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماسک کا استعمال کورونا سے بچنےکا بہترین طریقہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کورونا کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کے کیسز  میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Back to top button