بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کیا کرس گیل کے کرکٹ کیریئر کا اختتام ہو چکا؟

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو اگلی ہونے والی 2 سیریز سے باہر کردیا ہے۔

کرس گیل کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر کیا گیا ہے۔

توقع کی جارہی تھی کہ کنگسٹن کے سبینا پارک میں کھیلا جانے والا میچ کرس گیل کا الوداعی میچ ہو گا۔

خیال رہے کہ کرس گیل گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

کرس گیل 79 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دو سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 1899 رنز بنا چکے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

انہوں نے 301 ون ڈے میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ہے جس میں 10480 رنز بنائے ہیں جن میں25 سنچریاں اور 54 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Back to top button