بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 54 ویں کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف  نے قوم کے لیے جان کے نذرانے پیش کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہیروز ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف نے کامیاب گریجویٹس کو ڈگریاں اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو ایوارڈز بھی دیے ۔ 

اس موقع پر آرمی چیف کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی اعزازی فیلو شپ دی گئی ۔

Back to top button