بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بارش اور برف باری کے بعد موسم مزید سرد

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ رات سے صبح تک وقفے وقفے سے بارش ہوئی جبکہ لاہور دھند کی لپیٹ میں ہے جبکہ مری، وادی زیارت ، لوئر دیر، ناران اور کاغان میں برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا۔

مظفر آباد، وادی نیلم، وادی جہلم اور وادی لیپہ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بھی بارش اور وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

اگلے چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اسکردو میں منفی 6، ہنزہ اور استور میں منفی 5، مالم جبہ میں منفی 4، چترال اور مری میں منفی 3، کوئٹہ میں منفی 2، اسلام آباد اور لاہور میں 5، پشاور میں 7 اور کراچی میں میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی سے متعلق چیف میٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سردی نہیں آئے گی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان نہیں، پورے ملک سے سائبیرین ہوائیں ہٹی ہوئی ہیں۔

Back to top button