بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹر شوکت ترین نے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سینیٹر شوکت ترین نے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی جس میں صدرعارف علوی نے سینیٹر شوکت ترین سے وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف لیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں   شوکت  ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کے استعفے کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔

 گزشتہ دنوں شوکت ترین نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا ۔

Back to top button