بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

عابد علی کی انجیو پلاسٹی،دل کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا

قومی کرکٹر عابد علی کی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے، عابد علی کے دل کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے۔ کرکٹر نے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شریان میں دوسرا اسٹنٹ آج ڈالا جائے گا، عابد علی کو مزید 48 گھنٹے انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرکٹر عابد علی کو صبح سینے میں تکلیف کی شکایت پر نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

ایک پیغام میں عابد علی نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں اب ٹھیک ہوں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کل بھی ایک پراسیجر ہونا ہے، دعاؤں کے درخواست ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے دُعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Back to top button