بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،تاریخ میں پہلی بار جاپان کوریا فائنل میں داخل

 کوریا اور جاپان نے تاریخ میں پہلی بار ایشین چیمپینز ٹرافی کا فائینل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، مشترکہ دفاعی چیمپین پاکستان اور انڈیا کو سیمی فائینلز میں شکست،روائتی حریف پاکستان اور انڈیا تیسری پوزیشن کے لئے ایکدوسرے کے مدمقابل ہونگے
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں جاری ایشین چیمپینز ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن میں دونوں سیمی فائینلز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے سیمی فائینل میں کوریا نے پاکستان کو ایک سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلہ میں 5-6 گول سے شکست دیکر ایونٹ کا فائینل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے کوریا کو مقابلے کی ٹکر دی اور میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ عالمی رینکنگ میں بہتر پوزیشن رکھنے والی کورین ٹیم کو پاکستان کے خلاف دو پینلٹی سٹروکس ملے جس پر انہوں نے کامیابی سے گول سکور کئے جبکہ پینلٹی کارنرز پر تین گول اور ایک فیلڈ گول سکور کیا۔ پاکستان نے سیمی فائینل میں کوریا کو مقابلے کی ٹکر دیتے ہوئے تین فیلڈ گول اور دو پینلٹی کارنرز پر گول سکور کئے ۔

تیز کھیل کے آغاز کے ساتھ ہی تیسرے منٹ میں پاکستان نے کپتان عمر بھٹہ کی مدد سے فیلڈ گول سکور کیا۔ کوریا نے جوابی طور پر کھیل کے 11ویں منٹ میں پینلٹی سٹروک حاصل کیا جو کہ انکے کھلاڑی چینگ نے اس پر گول سکور کرکےسکور1-1 کردیا۔ کھیل کے ویں12 منٹ میں کوریا کو دوبارہ پینلٹی سٹروک ملا جوکہ چینگ نے گول سکور کرکے مقابلہ 2-1 کردیا۔کھیل کے 22ویں منٹ میں پاکستان کے جنید منظور نے گول سکور کرکے مقابلہ 2-2 برابر کردیا۔کوریا نے کھیل کے 25ویں منٹ میں چینگ کی مدد سے پینلٹی کارنر پر گول کرکے برتری حاصل کرلی جبکہ کھیل کے 30ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے افراز نے گول سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا اور سکور 3-3 گول ہوگیا۔کھیل کے 30ویں منٹ میں ہی کوریا کے کھلاڑی نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔کھیل کے 44ویں منٹ میں کوریا نےدوبارہ گول سکور کرکے اپنی برتری کو مستحکم بنادیا۔پاکستان کی جانب سے ڈریگ فلکر مبشر علی کھیل کے47ویں اور 51ویں منٹ میں گول سکور کرکے ایکبار پھر مقابلہ 5-5 گول سے برابر کردیا ۔ کوریا کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول کھیل کے 57ویں منٹ میں کیا گیا۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائینل میں جاپان نے انڈیا کو ایک سخت مقابلہ میں 3-5 گول سے شکست دیکر فائینل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
ایشین چیمینز ٹرافی کا فائینل کل 22 دسمبر کو جاپان اور کوریا کے مابین کھیلا جائیگا جبکہ پاکستان اور انڈیا کے مابین تیسری پوزیشن کا میچ کل 2:30 بجے بمطابق پاکستان ٹائم کھیلا جائیگا۔ جبکہ فائینل 5:00 بجے شام بمطابق پاکستان ٹائم کھیلا جائیگا۔

Back to top button