بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین میں ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور سابق وزیراعظم  و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے نوازشریف کو فون کرکے ان کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری شجاعت کو ملاقات کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے چوہدری پرویزالٰہی سے ٹیلیفون پر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی تھی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

نواز شریف نے کہا تھا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں۔

مزید پڑھیے  سپریم کورٹ نے ایف بی آر پر جرمانہ عائد کردیا
Back to top button