بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

دسمبر کا پہلا دن پاکستان سٹاک ایکسچینج کیلئے مثبت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں دسمبر کے پہلے دن کاروبار مثبت رہا۔ 

حصص بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 296 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 369 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں انڈیکس 388 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 460 رہی۔

شیئرز بازار میں آج 24  کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 30 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 750 ارب روپے ہے۔

Back to top button