بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

کوئٹہ میں چینی 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 5 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہاں چینی 155 سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 142 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 47 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ادھر صدر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ پشاور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 140 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ ریٹیل میں چینی کی قیمت 145 سے 150 روپے کلو ہے۔

حکومتِ پنجاب کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، سپلائی کی قلت نہیں، مارکیٹ میں درآمد شدہ چینی آج بھی 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

Back to top button