بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا

انگلینڈ کےبائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹیمال ملز  پیر کی انجری کے باعث  رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

واضح رہے کہ انگلش فاسٹ بولر ٹیمال ملز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ان فٹ ہوئے تھے۔

Image

انگلینڈ نے اپنے  اسکواڈ میں ریکی ٹوپلے کو شامل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں مسلسل 4 میچز جیت کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ اس نے اپنا آخری میچ 6 نومبر کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنا ہے۔

Back to top button