بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کےمطابق ہنگو کے علاقے تحصیل ٹل میں سی ٹی ڈی کوہاٹ نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی اس دوران فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 4 دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہےکہ مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے شبے میں سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

Back to top button