بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ہمیں اچھی کرکٹ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگی،بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں اچھی کرکٹ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ میں ریلیکس ہوئے اور حریف کو ذرا بھی مارجن دیا تو وہ آپ سے میچ لے جائیں گے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ان کا عزم ایک ایسی مضبوط ٹیم کھڑی کرنا ہے جو پاکستان کا نام روشن کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آج اپنا چوتھا میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ابوظبی میں شام 7 بجے ہوگا۔

کامیابی کی صورت میں گروپ 2 سے قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

Back to top button