بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان اور مسلح افراد میں تصادم،17افراد مارے گئے

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں طالبان اور مسلح افراد میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہرات کے اسپتال میں 17 افراد کی لاشیں لائی گئیں جس میں 7 بچے، 3 خواتین اور 7 مرد شامل ہیں، تمام افراد کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔

افغان حکام کے مطابق طالبان نے ہرات میں اغوا کی وارداتوں میں ملوث مقامی جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ مارے جانے والے 17 افراد میں جرائم پیشہ لوگ شامل ہیں یا عام شہری اور نہ ہی اس حوالے سے طالبان حکام نے کوئی وضاحت کی ہے۔

Back to top button