بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو بھی مستعفی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال علیانی کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو بھی مستعفی ہوگئے۔انہوں نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری بلوچستان اسمبلی کو بھجوا دیا، جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

آج بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں شروع ہوا جس میں سابق وزیراعلیٰ جام کمال علیانی سمیت ان کا کوئی اتحادی اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ’تین خواتین ارکان سمیت چار ارکان کو غائب کرنے کی مذمت کرتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تھی لیکن آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت وہ مستعفی ہوگئے ہیں‘۔

انہوں نے ہدایت دی کہ ’تحریک عدم اعتماد کا کوئی ایک محرک اپنی قرار داد واپس لے‘ جس پر بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے ایوان میں تحریک واپس لے لی۔

Back to top button