بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ بلوچستان مستعفی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے جام کمال خان کے استفعے کی تصدیق کردی ہے۔

صوبائی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان نے وزیر اعلی جام کمال کا استعفی منظور کر لیا ،جام کمال کے استعفی کے بعد بلوچستان کی صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی۔

وزیر اعلی جام کمال کے استعفی کے بعد صوبائی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوسکے گا، پیر کوصوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیراعلی کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہونا تھی۔

جام کمال کےاستعفی کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کے گھر ناراض اور اپوزیشن اراکین نے  خوشیاں منائیں۔

 ناراض اور اپوزیشن اراکین نے وکٹری کا نشان بنا کر اپنی فتح کا اظہار کیا۔

Back to top button