بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی ٹیم کو کبھی بھی انڈر اسٹیمیٹ نہ کریں،شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 2009 کی طرح چیمپئن بن سکتی ہے، پاکستان کی یہ ٹیم میگا ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے۔ دیے گئے انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ 12 سال قبل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے تب بھی پوری قوم میں مایوسی تھی۔انہوں نے کہا کہ 2009 میں بھی تین ماہ بعد ورلڈ کپ ہوا تو اس وقت پاکستان ٹیم ہی تھی جس نے قوم کو ٹائٹل جیت کر خوشی کا موقع فراہم کیا

ٹیم میں وہی اسپرٹ نظر آرہی ہے، حالات بھی پہلے سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے ملتوی ہونے سے پاکستان میں کرکٹ کے متوالے آج بھی مایوس ہیں اور انہیں امید ہے کہ یو اے ای میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھلاڑی 2009 کی تاریخ دہرائیں گے۔سابق کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے

قومی ٹیم کسی کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کا فارمیٹ ہمیں سوٹ کرتا ہے، ہم ٹی ٹوئنٹی میں ہر ٹیم کے خلاف کامیاب رہے، پاکستان کی موجودہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی ہے، قومی ٹیم کو کبھی بھی انڈر اسٹیمیٹ نہ کریں۔واضح رہے کہ 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی نے سیمی فائنل اور فائنل میں آل راونڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Back to top button