بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشتگردوں کا حملہ،4جوان، لیویز کا سب انسپکٹر شہید

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے میں ایف سی کے 4 جوان اور لیویز کا سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 4 جوان اور لیویز کا سب انسپکٹر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار اسحاق اور اسپن وام کا رہائشی سب انسپکٹر جاوید شامل ہیں۔

Back to top button