بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی فوج نے خاتون سمیت دو افراد شہید کردیئے

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بربریت ختم نہ ہوسکی، اسرائیلی فوج نے آج خاتون سمیت مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

مسجد اقصیٰ کے پاس فائرنگ کر کے فلسطینی خاتون کو شہید کیا گیا۔ اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون نے افسران کو چاقو مارنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے تیز دھار آلے کی مدد سے مسجد اقصیٰ کی طرف جانے والی ایک گلی میں پولیس پر وار کرنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ایک صحافی نے گولیوں کی آواز سنی اور ایک خاتون کی لاش کو زمین پر دیکھا۔

دوسری جانب مغربی کنارے کے گاؤں برقین میں چھاپے کے دوران فلسطینی نوجوان کو شہید کیا گیا۔

خیال رہے کہ اتوار کو بھی اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 5 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔

Back to top button