بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

معروف اسلامی سکالر ذاکر نائیک کو کس طرح کی بہو چاہئے؟

ملائیشیا میں جلاوطن بھارت کے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اپنے بیٹے کی شادی کے لیے لڑکی کی تلاش ہے، اس کے لیے ذاکر نائیک نے فیس بک پر ایک پوسٹ بھی کی ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہےکہ میں اپنے بیٹے فارِق کی شادی کے لیے لڑکی تلاش کر رہا ہوں، اس کے لیے اچھے کردار  والی مسلم لڑکی ڈھونڈ رہا ہوں تاکہ  میرا بیٹا اور اس کی بیوی ایک دوسرے کے لیے رہنمائی اور طاقت کا ذریعہ بن جائیں۔

ذاکر نائیک کا کہنا ہےکہ اگر آپ کسی لڑکی کے والد یا رشتے دار ہیں اور اس معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اس پوسٹ کا مطلوبہ معلومات کے ساتھ جواب بھیجیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی پوسٹ میں تفصیل سے لکھا ہےکہ انہیں کیسی بہو درکار ہے۔

 ذاکر نائیک کے مطابق  لازمی شرائط کے تحت لڑکی قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلامی اصولوں پر کاربند ہو  اور فرائض کی پابند ہو،حرام چیزوں سے دور رہنے والی ہو اور جتنا ممکن ہوسکے مستحب (سنت)  پر عمل کرے۔ 

لڑکی نیک ہو ، سیدھے رستے پر چلنے والی ہو ، اچھے اخلاق کے ساتھ نرم دل اور ہمدرد ہو اور دعوت دین کےکاموں میں  اپنے شوہر کا ساتھ دے اور  اس کا حوصلہ بڑھائے، لڑکی خود بھی دعوت کے کاموں سے شغف رکھنے والی اور  اسلامی تعلیمات کو پھیلانے میں دلچسپی رکھنے والی ہونی چاہیے۔

ذاکر نائیک کے مطابق لڑکی ایسی ہو جو عیش و عشرت کے بغیر سادہ زندگی گزارنےکی خواہش مند ہو ، انشاءاللہ میرا بیٹا اور اس کی بیوی ایک پرسکون زندگی گزاریں گے تاہم اس کے لیے اسے آسائشوں کو اللہ کی راہ میں قربان کرنا ہوگا۔

 2 مزید شرائط ہیں جن کے مطابق لڑکی انگریزی پر عبور رکھتی ہو اور ملائیشیا میں رہنےکے لیے تیار ہو۔

May be an image of 1 person and text that says '24th Sept 2021 PAGE Assalamu Alaikum Rahmatullahi Barakatuhu. LOOKING FOR A WIFE MY SON FARIQ, MUSLIM GIRL GOOD CHARACTER, SUCH THAT MY SON AND WIFE CAN SOURCE OF GUIDANCE AND FOR OTHER. father think request required eligible, and who respond are the fulfilling the from teachings Qur'an and 4. activities. (Sunnah) good Islam. sacrifice Fluent I circumstances wife must Qualities Fluent Fus'ha Arabic Arabic Qur'anic a'eeyah: Islam amongst Muslims Muslims. Has degree Islamic Studies. Hafidhah Qur'an. actively been associated with Has listened lectures please send Isamic organisation. international Da'ees biodata/CV Fariq's details Islam. given with next post. qualities /zakirnaikpersonal'

مزید شرائط کے مطابق لڑکی فصیح عربی بولتی ہو، مسلمانوں اور غیر مسلموں میں دعوت کا کام کرتی ہو ، اسلامیات کےکسی بھی شعبے میں بیچلر ڈگری رکھتی ہو ، قرآن کی حافظہ ہو، کسی اسلامی تنظیم میں سرگرم رہی ہو  اور  بڑی تعداد میں انگریزی زبان میں اسلامی اسکالرز کے بیانات سن رکھے ہوں۔

May be an image of text

ذاکر نائیک نے پوسٹ میں اپنے بیٹے کی تفصیلات بھی بیان کی ہیں جن کے مطابق ان کے بیٹے فارق کی عمر  27 سال ہے اور اس کا قد 5 فٹ 7 انچ ہے، فارق نے سعودی عرب کی امام محمد بن سعود یونیورسٹی سے شریعہ میں بیچلر ڈگری حاصل کی ہے۔

پوسٹ میں ذاکر نائیک نے اپنے بیٹےکی دلچسپیوں ، صلاحیتوں اور سرگرمیوں کو بیان کرنےکے ساتھ اپنی اور اہلیہ سمیت بیٹی کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔

Back to top button