بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے دائر تمام درخواستیں ناقابل سماعت قرار

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صدارتی نظام کے لیے دائر درخواستوں میں اٹھایا گیا نقطہ سیاسی ہے اور سپریم کورٹ کے پاس سیاسی نظام بدلنے کا کوئی اختیار نہیں ہے جب کہ صدارتی نظام کے لیے آئین کوئی رہنمائی نہیں کرتا۔


سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا آئین جمہوری نظام حکومت کی بنیاد پر ہے اور سپریم کورٹ آئین پاکستان کی رہنمائی کے بغیر کسی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی ، لہذا صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستیں ناقابل سماعت قرار دی جاتی ہیں۔

Back to top button