بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت کا بستر کسی بھی وقت گول ہوسکتا،انتخابات کسی بھی وقت آسکتے ہیں، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہر ہوں یا تحصیلیں، جھگڑے ورکروں کے نہیں قیادت کے ہیں۔

راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ انتخابات کسی بھی وقت آسکتے ہیں، حکومت کا بستر کبھی بھی گول ہوسکتا ہے، کراچی سے پشاور تک نوازشریف کے پیچھے کھڑے ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جھگڑے کارکنوں کے نہیں بلکہ قیادت کے ہیں، چاہے وہ شہروں میں ہیں، تحصیلوں میں ہیں اور یونین کونسلوں میں ہیں، یہ جھگڑے ختم ہونے چاہییں اور اتحاد ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کارکن خدا کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پید اکریں، آئندہ الیکشن میں اگر حکومتی مینڈیٹ حاصل کرنا ہے تو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔

Back to top button