بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کائونٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی سپنر ظفر گوہر کی تباہ کن بائولنگ

انگلینڈ میں جاری کائونٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستانی کرکٹرز کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کے فاسٹ بائولر محمد عباس کے بعد پاکستان کے اسپنر ظفر گوہر کی کاؤنٹی کرکٹ چیمپیئن شپ میں غیر معمولی  اور تباہ کن بولنگ سے گلوسٹر شائر نے میچ 7 وکٹ سے جیت لیا۔

ظفر گوہر نے گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے میچ میں 101 رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں ظفر گوہر نے 5 اور دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ گلوسٹر شائر نے ظفر گوہر کی بولنگ کی بدولت میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ظفر گوہر اپنی غیر معمولی کارکردگی پر شادمان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی شاندار کارکردگی دکھانے کیلئئے پرعزم ہوں۔

Back to top button