بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا فرانس کشیدگی پر دونوں ملکوں کے صدور کا ٹیلی فونک رابطہ

امریکا اور فرانس کشیدگی کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فون پر بات چیت کے بعد فرانس نے اگلے ہفتے اپنا سفیر واپس واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، دونوں صدور بہتر مشاورت کا عمل شروع کرنے پر بھی رضامند ہوگئے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے فرانس سے معاہدہ توڑ کر امریکا سے آب دوزیں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد فرانس نے ناراض ہو کر امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلوا لیے تھے۔

Back to top button