بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد، جہلم، آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اسلام آباد، جہلم، آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں بھی آج شام معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، جہلم، ملتان، بہاولپور سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی تھی۔

Back to top button