بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

لاہور  میں مزارات کو کھول دیا گیا

لاہور  میں مزارات کو 30 سال سے زائد عمر کے زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے داتا دربار کے دروازے کھولے اور مزار  پر حاضری دی اور دعا بھی کی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے احکامات کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد درباروں پر حاضری دے سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ داتا گنج بخش کا عرس مبارک قریب ہے، زائرین کے لیے ضروری ہے کہ کورونا ایس او پیز  پر عمل درآمد کریں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد پنجاب میں نافذ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی بھی کر دی گئی ہے جس کے تحت صوبے میں آج بروز جمعرات سے مارکیٹیں رات 10بجے تک کھولی جا سکیں گی۔

Back to top button