بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو تیسری مرتبہ انتخابات جیت گئے

کینیڈا کے لبرل وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سخت مقابلے کے بعد قدامت پسند اُمیدوار کو شکست دے کر تیسری مرتبہ منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے البتہ وہ واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

رپورٹ مطابق گزشتہ ماہ جسٹن ٹروڈو نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا لیکن گزشتہ دونوں مرتبہ کے برعکس اس دفعہ انہیں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔

پانچ ہفتوں تک چلائی جانے والی مہم کے بعد یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ اس مرتبہ انتخابات میں کامیابی ٹروڈو کے لیے گزشتہ دونوں مرتبہ کی نسبت اتنی آسان نہیں ہوگی کیونکہ گزشتہ کچھ سالوں میں خصوصاً کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

انتخابات میں فتح کے بعد جسٹن ٹروڈو نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ دے کر آپ نے لبرل ٹیم پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور روشن مستقبل کا انتخاب کیا، ہم کووڈ-19 کے خلاف جنگ جلد ختم کرلیں گے اور ہم ہر کسی کے لیے کینیڈا کو آگے لے کر جائیں گے۔

فتح کے بعد اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ ہمیں واضح مینڈیٹ دے کر دوبارہ اقتدار میں لائے ہیں تاکہ ہم اس وبا سے نمٹ کر آپ کو ایک روشن مستقبل دے سکیں اور ہم یہی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

49 سال جسٹن ٹروڈو کو اس مرتبہ سخت انتخابی مزاحمت کا سامنا تھا لیکن اس کے باوجود وہ کامیابی کے حصول میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیے  بھارت میں کھلی جگہوں پر نماز ادا کرنے پر پابندی
Back to top button