بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے یکم اکتوبر سے پابندیوں کیلئے تیار ہو جائیں

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالیں، ورنہ پابندیوں کے لیے تیار ہوجائیں، مکمل ویکسینیشن نہ کرانے والے اگلے ماہ سے کئی سہولتوں سے محروم ہوجائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے فضائی سفر پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ جو لوگ کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے وہ شادی کی تقریبات اور  شاپنگ مالز میں بھی نہیں جاسکیں گے۔

اس کے علاوہ  ان افراد کو  ڈائن ان اور ڈائن آؤٹ کی اجازت بھی نہیں ہو گی اور انہیں ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اشتہار
Back to top button