بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پشاور میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق تین زخمی

پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر ہوٹل کے قریب دھماکا  ہوا ہے جس کے نتیجے میں  ایک شخص جاں بحق  اور  3 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹرسائیکل میں ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا موٹر  سائیکل کی مرمت کے دوران ہوا۔دھماکا موٹرسائیکل مکینک کی دکان کے باہر ہوا۔  دھماکے میں میگنٹ ہائی ایکسپلوسیو  بم کا استعمال ہوا ہے۔ دھماکے میں موٹرسائیکل کا مالک بھی زخمی ہوا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل میں 200 گرام مقناطیسی آئی ای ڈی نصب تھی، مکینک کے شاگرد نے موٹر سائیکل اسٹینڈ کو ہتھوڑا مارا  تو دھماکا ہوگیا، دھماکے میں مکینک کا شاگردجاں بحق ہوا، ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بم ذاتی دشمنی کے تنازعات میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

Back to top button