بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ووٹ کے ذریعے اعتماد کرنے پر عوام کا شکریہ،شہباز شریف

عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےکہاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ن لیگ  پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں جو کامیابی مل رہی ہے، عوام کا مسلم لیگ ن پر بھروسے اور یقین کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یقین دلاتے ہیں کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ن لیگ پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

Back to top button