بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات،سندھ میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا مقابلہ برابر

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے 14،14امیدوار کامیاب،7امیدوار آزاد جبکہ 5امیدوار جماعت اسلامی کے جیتے

سندھ کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام 53 وارڈز کےغیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام 53 وارڈزکے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی  اور  پیپلزپارٹی نے 14، 14 وارڈز میں کامیابی حاصل کی ۔

اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ 10 ،آزاد امیدوار 7،  جماعت اسلامی 5 اور مسلم لیگ ن 3 وارڈز میں کامیاب ہوئی۔

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کراچی کے تمام 42 وارڈز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔

ان نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 14نشستیں حاصل کر کے  پہلے  اور پیپلز پارٹی  11 نشستیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی جبکہ  6  آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔

اس کے علاوہ  جماعت اسلامی 5 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی جبکہ  ایم کیو ایم  اور مسلم لیگ ن دونوں نے3،3 نشستیں حاصل کیں۔

Back to top button