بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات ،پنجاب میں بلے پر کوئی گیند نہ آئی،ن لیگ نے وکٹیں اڑا دیں

لاہور اور راولپنڈی میں تحریک انصاف کو بری شکست، ملتان کینٹ کی دس میں سے نو نشستیں آزاد امیدوار لے اڑے

پنجاب کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام113 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔

پنجاب میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری رہا ، اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن 51 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

صوبہ پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام113 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 51، آزاد امیدوار 32،پی ٹی آئی 28 ، جماعت اسلامی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی ایک  بھی نشست حاصل نہ کر سکی ۔

لاہور اور راولپنڈی میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں والٹن اور لاہور کینٹ مسلم لیگ ن نے جیت لیے جبکہ چکلالہ کینٹ میں بھی پی ٹی آئی کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔

اس کے علاوہ  واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن نےجیت کر تحریک انصاف کو بڑا دھچکا پہنچایا۔

وہیں گوجرانوالا میں تحریک انصاف نے جیت کر مسلم لیگ ن کو مات دی، اس کے علاوہ بہاولپور، جہلم اور کھاریاں میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔

ملتان کینٹ کی 10 میں سے 9 نشستیں آزاد امیدوار لے اُڑے۔

Back to top button