بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تومزاحمت پر مجبور ہونگے،احمد مسعود

طالبان کو تمام نسلی گروہوں پر مشتمل جامع حکومت کی صورت میں ہی تسلیم کیا جائے گا

پنجشیر کے مزاحمتی اتحاد کے سربراہ احمد مسعود کا کہنا ہے کہ مذاکرات کےحق میں ہیں تاہم طالبان کیساتھ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے، جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو اپنی زمین، عوام، اقدار کے دفاع کیلئے مزاحمت پر مجبور ہونگے۔

امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پنجشیر کے مزاحمتی اتحاد کے سربراہ احمد مسعود نے کہا کہ طالبان کو تمام نسلی گروہوں پر مشتمل جامع حکومت کی صورت میں ہی تسلیم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے طالبان تبدیل نہیں ہوئے ہیں، وہ اب بھی ملک میں برتری چاہتے ہیں، مزاحمتی محاذ سیاسی قوت کے ذریعے اکثریت پر برتری، عدم برداشت، دباؤ کیخلاف مزاحمت کر رہا ہے۔

احمد مسعود نے کہا کہ کثیرالثقافتی ریاست پر طالبان کو ملک پر حکمرانی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اگر طالبان ایسا کریں گے تو مزاحمت کریں گے، طویل مدت تک مزاحمت جاری رکھنے کیلئے مددکی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ طالبان نےحکومت کی کمزوری کی وجہ سےملک پر کنٹرول حاصل کیا، سابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سےلڑنا جاننے والی فوج کو ختم کر دیا ، غنی اور حمد اللہ محب کی فوج کے فیصلہ سازی کے عمل میں مداخلت نے افواج کو کمزور کیا، یہ لوگ فوجی تربیت، تجربہ نہ ہونے کے باوجود جنگ سے متعلق حتمی فیصلے کرتے تھے۔

Back to top button