بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویمنز کرکٹ سیزن 22-2021 کا اعلان

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان پہنچے گی، 10 سے 22 ستمبر تک دو ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز کرکٹ سیزن 22-2021 کا اعلان کردیا، ویمنز کرکٹ سیزن رواں برس ستمبر سے اگلے برس جولائی تک جاری رہے گا۔

پی سی بی کے مطابق سیزن کا آغاز کراچی سے ہوگا، سیزن میں 33 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا۔

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان پہنچے گی، 10 سے 22 ستمبر تک دو ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔

سال کے اختتام میں ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے زمبابوے جائے گی۔

زمبابوے روانگی سے قبل ایک سیریز کھیلنے کے لیے آئی سی سی رکن ملک سے رابطے میں ہیں۔

ویمنز انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو ڈومیسٹک کیلنڈر کا حصہ بنایا گیا۔

سربراہ ویمنز سلیکشن کمیٹی عروج ممتاز کا کہنا تھا کہ ایکشن سے بھرپور سیزن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیاری ڈومیسٹک سیزن میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

Back to top button