بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

رنجیت سنگھ کے مجسمے کے بارے میں بھارتی بیان مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

اپنے ملک میں اقلیتوں کے خلاف بدترین سلوک کرنے والوں کو دوسروں کی طرف انگشت نمائی کا کوئی حق نہیں، کوئی ذمہ دار ملک ہوتا تو ملزم کی فوری گرفتاری کے اقدام کو سراہتا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے لاہور میں مجسمے کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کا بلا جواز بیان مسترد کرتے ہیں، ریاستی سرپرستی میں اپنی اقلیتوں کے خلاف متعصبانہ سلوک کرنے والے ملک بھارت کا بیان منافقانہ ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں اقلیتوں کے خلاف بدترین سلوک کرنے والوں کو دوسروں کی طرف انگشت نمائی کا کوئی حق نہیں، کوئی ذمہ دار ملک ہوتا تو ملزم کی فوری گرفتاری کے اقدام کو سراہتا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت، مقننہ، عدلیہ، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ نے ہمیشہ اقلیتوں کے آئینی حقوق اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے کام کیا ہے۔

مزید پڑھیے  سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، صائم ایوب ڈیبیو کرینگے
Back to top button