بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی ریاست منی پور میں احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے، گرجا گھر اور مکان نذر آتش

بھارتی ریاست منی پور میں حکومتی کریک ڈاؤن کے باعث احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے، منی پور کے علاقے  چورا چند پور میں کرفیو نافذ کردیا گیا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، مودی سرکار میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت اب محفوظ نہیں رہی۔

بھارت کی ریاست منی پور میں حکومتی کریک ڈاؤن سے حالات کشیدہ ہوگئے، ریاستی دارالحکومت اِمپھال میں بھی متعدد گرجا گھر اور مکان نذرِ آتش کردیے گئے جس میں کئی لوگوں کے جھلس جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا ان واقعات پر خاموش ہے۔

مزید پڑھیے  منی پور میں تازہ ترین جھڑپوں میں مزید 9 ہلاک
Back to top button