بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نذیر چوہان نے پولنگ اسٹیشن کے اندر زبردستی جانے کی کوشش کی


پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں ایس ایچ او صغیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نذیر چوہان کے خلاف درج مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے دن نذیر چوہان اپنے کوآرڈینیٹر اور 25 نامعلوم افراد کے ساتھ پولنگ اسٹیشن آئے اور ایم پی اے نذیر چوہان نے ایس ایچ او سے بدتمیزی کی۔

ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نذیر چوہان نے پولنگ اسٹیشن کے اندر زبردستی جانے کی کوشش کی، پولیس کے روکنے پر نذیر چوہان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی درخواست پر نذیر چوہان کو ضمانت پر رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

Back to top button